Tayraj Blogs is a website that explores the world through the lens of travel and adventure. We share stories, tips, and advice to help you plan your next trip, whether you're a seasoned traveler or just starting out. We cover all aspects of travel, from budget-friendly backpacking to luxury vacations. We also write about food, culture, and history, so you can get a deeper understanding of the places you visit. Our goal is to inspire you to travel the world and to create memories. THANKS
Tuesday, June 28, 2022
What is Freelancing?
Business of Multani Mitti
ملتانی مٹی آپ کو ملتان سے ملے گی۔
Monday, June 27, 2022
Business of Soap
صابن کا کاروبار
آج کے وقت میں زیادہ تر لوگ نوکری کی جگہ خود کے کاروبار پر توجہ دے رہے ہیں ۔ مرکزی حکومت بھی کئی ایسی اسکیمیں شروع کرچکی ہیں ، جس کی مدد سے خود کا کاروبار شروع کیا جاسکتا ہے ۔ اگر آپ ک پاس آئیڈیا ہے اور کم سرمایہ کاری میں خود کا بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کی کئی اسکیمیں آپ کی مدد کرسکتی ہیں ۔ آج ہم آپ کو سرکار کی انہیں اسکیموں کی مدد سے کم لاگت میں خود کا کاروبار شروع کرنے اور موٹی کمائی کرنے کیلئے ایک بزنس کے بارے میں بتا رہے ہیں ۔
انتہائی کم لاگت میں آپ چاہیں تو صابن بنانے کی فیکٹری قائم کرسکتے ہیں ۔ آج کے وقت میں صابن کی ڈیمانڈ چھوٹے شہروں سے لے کر بڑے شہروں ، قصبوں اور گاوں میں کافی ہے ۔ ایسے میں صابن بنانے کا کاروبار آپ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے ۔ صابن بنانے کیلئے فیکٹری کی شروعات چار لاکھ روپے سے بھی کم میں کی جاسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کاروبار کو شروع کرنے کیلئے 80 فیصدی لون بھی مل سکتا ہے ۔
مرکزی حکومت کے مدرا یوجنا کے تحت نہ صرف لون ملنا آسان ہے ، بلکہ پورے بزنس کا پروجیکٹ بھی تیار کیا جاسکتا ہے ۔ کل سات مہینے میں آپ اس کی کارروائی پوری کرکے پروڈکشن شروع کرسکتے ہیں ۔ مدرا اسکیم کی پروجیکٹ پروفائل رپورٹ کے مطابق آپ ایک سال میں تقریبا چار لاکھ کلو کا کل پروڈکشن کرسکیں گے ۔ اس کی کل ویلیو تقریبا 47 لاکھ روپے ہوگی ۔
اخراجات اور دیگر بقایہ جات کی ادائیگی کے بعد آپ کو ہر سال تقریبا چھ لاکھ روپے کا منافع ہوگا ۔ اس حساب سے تقریبا 50 ہزار روپے ماہانہ کی آپ کمائی کرسکتے ہیں ۔ اس یونٹ کو لگانے کیلئے آپ کو کل 750 اسکوائر فٹ زمین کی ضرورت پڑے گی ، جس میں سے 500 اسکوائر فٹ کوورڈ اور باقی کا ایریا ان کوورڈ ہوگا ۔ اس میں مشینوں سمیت کل 8 آلات نصب ہوں گے ۔ مشینوں اور انہیں لگانے کی کل لاگت صرف ایک لاکھ روپے ہوگی ۔
اس پورے سیٹ اپ کو لگانے کیلئے مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار روپے کا خرچ آئے گا ، جس میں جگہ ، مشینری ، تین ماہ کی ورکنگ کیپٹل شامل ہے ۔ اس میں آپ کو صرف تین لاکھ 83 ہزار روپے خرچ کرنے ہوں گے ، کیونکہ باقی کا لون آپ کو بینک سے مل سکتا ہے ۔ اس کاروبار کو شروع کرنے کیلئے لون آپ کو کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ بینک سے مل جائے گا۔
Monday, June 13, 2022
Prize Bond Business
پرائز بانڈ سے بزنس کرنے کا طریقہ
پرائز بانڈ جلد امیر ہونے کا واحد قانونی راستہ ہے۔
پرائز بانڈ پر مسلسل انعامی رقم جیتنا کوئی بہت مشکل کام نہیں یا کوئی ایسی سائنس نہیں کہ آپ کے لئے سمجھنا مشکل ہو۔
پرائز بانڈ ایک کھیل ہے اور کھیل بھی ایسا جس میں گھاٹا نہیں ہوتا کیونکہ آپ جب چاہئیں اس کو واپس کر کہ اپنے پیسے لے سکتے ہیں۔
اس کھیل کو سمجھنے والے ہر ماہ ہی انعامی رقم حاصل کر لیتے ہیں۔
مگر لوگ اپنے بزنس کا کوئی بھی طریقہ اتنی آسانی سے شئیر نہیں کرتے۔
پرائز بانڈ کے کام کو کرنے کے بھی مختلف حساب و کتاب ہیں اور راز ہیں جن میں سے ایک انتہائی اہم اور بنیادی طریقہ آج ہم آپ کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔
بہت لوگ ہیں جو اس طریقے پر عمل کر کہ اپنی باقی پراپرٹی سیل کر کہ اسی بزنس میں لگا دیا ہے۔
پاکستان میں پرائز بانڈ کے دو سائیکل ہوتے ہیں۔۔ سائیکل یعنی چکر
ایک چھوٹا سائیکل اور
دونوں سائیکل کا عرصہ تین ماہ پر محیط ہوتا ہے۔
چھوٹے سائیکل میں سو ۔ دو سو اور 750 کے پرائز بانڈ ہوتے ہیں؟
پہلے مہینے سو دوسرے مہینے 200 اور تیسرے مہینے 750روپے والے پرائز بانڈ نکلتے ہیں۔
چوتھے مہینے پھر سو والے بانڈ کی قرعہ اندازی ہوتی ہے اور یہ چکر ایسے ہی رواں دواں رہتا ہے۔
دوسرے سائیکل کا آغاز پندرہ سو والے بانڈ سے ہوتا ہے۔
اور جیسا کہ میں نے پہلے بتایا یہ بھی تین ماہ کا چکر ہوتا ہے۔
یہ دونوں چکر یعنی چھوٹا چکر اور بڑا چکر ایک ساتھ چلتے ہیں۔
یعنی جس ماہ سو والے بانڈ کی قرعہ اندازی ہوتی ہے اسی مہینے میں پندرہ سو والے بانڈ کی قراندازی ہوتی ہے۔
بڑا سائیکل مہینے کے شروع میں اور چھوٹا سائیکل مہینے درمیان میں چلتا ہے۔
پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی ایک ترتیب ہے۔
جیسے کہ اگر آپ نے سو روپے والا ایک پرائز بانڈ لیا ہوا یے تواگر اپ کی قسمت ہوئی کبھی اس میں انعام نکل آئے۔
اچھا تو انعام کیسے حاصل کیا جائے۔
مثال کے طور پر میں اگر اس کھیل کا حصہ ہوں تو قرعہ اندازی سے چار دن قبل ایک سو والے بانڈ کی پوری ترتیب سے ایک سیریل خرید کر رکھ لوں گا۔
یعنی ایک سے لیکر سو تک پوری ایک ترتیب والے نمبرز کے پرائز بانڈ خرید لوں گا۔
اور اس میں بہت زیادہ چانس بن جاتا ہے کہ میرا انعام نکل آئے گا۔
اگر میں ایک ہزار بانڈز خرید لیتا ہوں ایک ہی ترتیب والے نمبرز کے ساتھ تو ان میں سے ایک انعام تو سو فیصد نکلے گا ہی نکلے گا مگر اس سے زیادہ دو چار۔ دس بیس بھی ہو سکتے ہیں۔
قرعہ اندازی کےکچھ دن بعد یہ بانڈز بینک کو واپس کئیے جا سکتے ہیں۔
اسی طرح آپ اگلی قرعہ اندازی پر نظر رکھیں اور ایسا ہی کریں۔
یہ ایک مکمل کھیل ہے اور اس میں وہ لوگ ضرور کامیاب ہوتے ہیں جو اس میں سرمائے کے ساتھ اس کو سمجھ کر اس میں پیسہ لگاتے ہیں۔
اگر زیادہ سرمایہ ہے تو دونوں سائیکلز میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں اور اسی طریقے سے کریں تو ہر ماہ ایک چھوٹا اور ایک بڑا انعام آپ کا ضرور نکل سکتا ہے۔
اگر آپ اس کو مذید سمجھنا چاہتے ہیں تو کسی بھی پرائز بانڈ کی ڈرا لسٹ کا بغور جائزہ لیں تو آپ دیکھیں گے ایک خاص ترتیب کے بعد ایک انعام لازمی ہو گا۔ بس اسی کو سمجھئیے اور ترتیب میں نمبرز لے کر انویسٹ کیجئیے۔
اس میں کوئی ایسی پیچیدگی نہیں ہوگی کہ آپ کو سمجھ نہ آئے۔
اور ہاں آپ کے پاس گھر میں بھی پیسے ہوتے ہیں یا بینک ہوتے ہیں۔ ذہین لوگ تو وہی ہیں جو اپنے پیسوں سے کسی بھی کاروبار میں انویسٹ کرتے ہیں۔
اور یہ پرائز بانڈز کا کام انتہائی سیف ہے۔
تو پیسے بینک میں ایسے ہی رکھنے کے بجائے ان سے بانڈز لیں۔ اپنے پاس پیسے رکھنے کے بجائے بانڈ لیں۔ چاہئے کم ہیں یا زیادہ آپ پیسے کو فالتو میں بیکار مت رکھ چھوڑیں۔
کسی نا کسی کام میں لگائیں۔ اس سے آپ کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔
Tent ⛺ services business idea
ٹینٹ سروس کا بزنس
آئیے دوستو یہ جانتے ہیں کہ دو ہزار روپے سے ہم اپنا ٹینٹ سروس کا بزنس کیسے کر سکتے ہیں۔
دوہزار میں سےایک ہزارروپیہ لیناہے اور چلےجانا ہے ایک پرنٹنگ اور ڈیزائنگ شاپ پر۔
اور اسے کہنا ہے کہ پانچ سو کی تعدادمیں پیپر پرنٹ کر دو جس پر کچھ اس طرح کی تحریر لگائیں۔
شادی بیاہ اور دیگر ہر قسم کی تقریبات کے لیے بہترین نیا کیٹرنگ کا اور ٹینٹ سروس کا سامان دستیاب ہے۔
انتہائی مناسب کرایہ پر آپ سامان لگوا سکتے ہیں۔
بہترین اعلی معیار کی سروس۔
جدید تقاضوں کے عین مطابق سروس۔
آپ یقینا ہماری سروس سے بہت خوش ہوں گے۔
ابھی کال ملائیں اور اپنا آرڈرنوٹ کروائیں۔
تقریب چھوٹی ہو یا بڑی ہماری سروس کو ضرور کال کریں۔
نیچے اپنا نام اور فون نمبر لکھ دیں۔
اب یہ پانچ سو پیپرز آپ نے پورے شہر میں مختلف گلیوں میں لگا دینے ہیں۔
پانچ سو پیپرز پانچ سو کے بن جائیں گے باقی پانچ سو کہ آپ نے ایک ہزار کارڈز بنوا لینے ہیں۔
وزیٹنگ کارڈز جن پر کم وبیش یہی تحریر لکھی ہو۔ جو آپ نے اپنے کلائنٹس کو دینے ہیں۔
اب یہ چیزیں بننے کے بعد آپ کے پاس ایک ہزار باقی بچا ہوا ہے۔
جناب گھبرائیں مت۔ اشتہار لگانے سے ایک یا دو دن پہلے آپ نے ایک ڈائری لینی ہے اور چلے جانا ہے شہر کے کسی بھی اچھے ٹینٹ سروس والے کے پاس۔
اب جو ٹیکنیک میں آپ سے شئیر کرنے جا رہا ہوں وہ ٹینٹ سروس والے خود بھی بعض اوقات استعمال کرتے ہیں۔
اور ان کی یہی ٹیکنیک آپ نے استعمال کرنی ہے اور اپنا کامیاب بزنس کرنا ہے۔
اچھا تو ٹینٹ سروس والے کے پاس آپ نے جانا ہے اور اس سےکہنا ہے کہ اپنے ریٹس دے دو ہر ایک چیز کے ریٹس
آپ نے ڈائری پر لکھ لینے ہیں
اب اسےکہیں کہ اگرمیں مستقل آپ کا کلائنٹ بن جاوں تو آپ مجھے کیا ڈسکاونٹ دو گے۔
اسے آپ کھل کر بتائیں کہ آپ کے پاس گاہک ہیں اورآپ اس کاسامان استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
اب ہو گا یہ کہ وہ عام گاہک کی بہ نسبت آپ کو بیس پرسنٹ کم ریٹ لگائے گا۔ اس سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں مگر ہم فی الحال بیس پرسنٹ پرافٹ ہی ذہن میں رکھتے ہیں۔
یہاں آپ کی ڈیل اس کے ساتھ ڈن ہو گئی۔ اس تحریر کو اسی دلچسپی کے ساتھ پڑھیں میں آپکو بتاوں گا کہ اس بزنس کو آپ کیا نام دے سکتے ہیں اور آپ کو عہدہ کیا ہو گا۔
اب اس بندے سے جو ریٹس لیے ہیں وہ اپ نے ڈائری پر چیزوں کے نام کے سامنے نوٹ کر لیے اب ان ریٹس کے سامنے ہیں وہ ریٹس لکھ لیں جو وہ بندہ اپ کو صرف اپ کے لیے دے رہا ہے۔
اب ایسی ہی ڈیل ایک اور اچھے ٹینٹ سروس والے سے کریں اور
اس سے بات کریں اور اسکے ساتھ بھی ایسی ڈیل کر لیں اور ہاں ان کے فون نمبرز وغیرہ لے کر ڈائری میں لکھ لیں۔
اب آپ نے وہ تمام پوسٹر شہر کی گلیوں میں لگا دینے ہیں۔
اور کارڈز اپنے ملنے والوں کو دینے ہیں۔
اب دیکھیں کہ جب بھی آپکو کال آئے گی آپ نے کلانٹ سے پوچھتے جانا ہے کہ آپ کو کیا کیاچاہیے۔
جوجو کلائنٹ بتائیے آپ نے نوٹ کرتے جانا ہے اور پھر کیلکولیٹ کر کہ اس کو مکمل اخراجات بتا دینے ہیں۔
آپ نے اس کو وہ ریٹ لگانا ہے جو ٹینٹ سروس والے نے عام کلائنٹ کے لیے دیا ہے۔
اگر اپ کو گاہک بیس ہزار کے کرایے کا بھی آرڈر دیتا ہے تو بیٹھے بٹھائےآپ کو 4000 روپیہ بچ گیا۔
اب اندازہ کریں بعض شادیوں کا کٹرنگ وغیرہ کے سامان کا مکمل کرایا پچاس ہزار بھی ہو جاتا ہے۔
آپ زرا واپس آئیں اور اتنا اونچانہ سوچیں بس دن کے ایک دو چھوٹے چھوٹے آرڈر ہی بک کر لیں تو آپ کو چالیس سے پچاس ہزارروپے ماہانہ بیٹھے بٹھائےبچت ہونا شروع ہو جائے گی۔
کرنا آپ نے کیا ہے بلکہ کرنا کچھ بھی نہیں صرف آپ کو فون آئے گا اور آپ نے آرڈرلے کر آرڈر آگے نوٹ کروا دینا ہے۔
سامان لگانے والے لگا لیں گے اور واپس بھی لے جائیں گے آپ نے بس پیسے پکڑنے ہیں اپنا پرافٹ کاٹ کر باقی مالک کے حوالے کرنے ہیں۔
اچھا اس کام میں یہ بھی ہوتا ہے کہ لوگ ایسے بھی آرڈر دیتے ہیں کہ جناب تین سو لوگوں کو کھانا اور ٹینٹ سروس کا سامان مکمل یعنی تین سو لوگوں کو اپ نے مینیج کرنا ہے۔
اس سلسلے میں پہلے اپ کو ریٹ پتہ ہونا چاہیے کہ پچاس لوگوں کے سیٹ اپ کا کیا ریٹ ہے سو کا کیا ریٹ ہے دو سو لوگوں کا کیا ریٹ ہے۔
کیا یہ مشکل کام ہے ؟۔ پچاس ساٹھ ہزار ماہانہ بچت اور کرنا کچھ بھی نہیں۔
اب اس کو دوسری نظر سے دیکھتے ہیں آپ کے پاس جاب نہیں ہے آپ ٹینٹ سروس والے کے پاس جاب کی تلاش میں جاتے ہیں وہ آپ کو کہتا ہے ہم جاب دیں گے آپ بس فون پر آرڈر نوٹ کرنے کا کام کریں۔
اور دس ہزار ماہانہ آپ کو تنخواہ ملے گی۔
تب تو آپ شاید خوشی سے یہ کام کر لیں گے۔ اس کے دفتر پر 8سے 10گھنٹے ڈیوٹی بھی دیں گے اور تنخواہ؟؟؟ 10 یا 15 ہزار روپے۔
اب یہی کام آپ آزادی سے کریں اپنے طور پر کریں اور جیسے بتایا ہے ویسے اشتہار لگا کر کریں تو پھر دیکھیں دو تین مہینے کہ اندر ہی آپ کی ماہانہ آمدن ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
اس کے بعد کیبل پر اشتہار چلائیں تو اپ کو اپنا بزنس مینج کرنے کے لیے آگے بندے تنخواہ پر چاہیے ہوں گے۔
یا آج کل انتہائی کاروآمد سوشل میڈیا اشتہارات ہیں جو آپ خود نہیں جانتے تو ابھی میری خدمات لے سکتے ہیں۔ اپنے پیج اور اس گروپ سرکل کے لوگوں کے لیے میں انتہائی مناسب قیمت رکھتا ہوں اور ہزاروں کی ٹپس اور وہ راز بھی مفت بتادیتا ہوں جو سالوں کے تجربات کے بات حاصل ہوتی ہے۔ اور کام ختم ہونے پر مستقل مفت رہنمائی الگ ...
اچھا اس بزنس کو پارٹی ارینج سروس یا پارٹی مینجمنٹ سروس کا نام دے سکتے ہیں۔
اور آپکا عہدہ ہو گا پارٹیز مینجر کا یا پارٹیز آرگنائزر کا۔
دنیا میں کئی بڑے بڑے آئیڈیاز کو بیوقوفانہ آئیڈیاز کہا گیا ہے مگر ان پر عمل کرنے والوں نے ثابت کیا اوردنیا نے تسلیم کیا کہ وہ لاکھوں کروڑوں بلکہ کھربوں کے آئیڈیاز تھے چاہیے وہ کسی چیز کی ایجاد سےمتعلق تھے یا کسی نیو بزنس کے۔
آپ بے روزگار ہیں اور آپ کے پاس کم از کم دو ہزار روپیہ موجود ہے تو اٹھیں ایک نئے عزم کے ساتھ اور اس آئیڈیا ہر عمل کر ڈالیں۔
What is your business plan?
بزنس پلان کیا ہے اور مجھے اس کی ضرورت کیوں ہے ؟
بزنس پلان ایک تحریری دستاویز ہے جو آپکی بزنس یعنی کاروبار ، اسکے مقاصد اور حکمتِ عملی ، مارکیٹ جسے آپ نشانہ بنا رہے ہیں اور آپکی مالی پیش گوئی بیان کرتی ہے ۔ بزنس پلان کا ہونا اہم ہے کیونکہ یہ آپ کو حقیقت پسندانہ اہداف کا تعین کرنے ، باہر سے سرمایہ حاصل کرنے ، اپنی کامیابی کو ماپنے ، بزنس کو چلانے کی ضروریات کی وضاحت کرنے اور واجب مالی توقعات کا تعین کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ ایک پلان کا تیار کرنا آپکی توجہ اس بات پر مرکوز کرنے میں بھی مدد کرے گا کہ نئی بزنس کیسے چلانی ہے اور اس کو کامیاب ہونے کا بہترین موقع کیسے دینا ہے ۔
اپنی نئی بزنس شروع کرنے کے لئے مالی مدد حاصل کرنے کا براہِ راست انحصار آپکی بزنس پلان کی قابلیت پر ہوگا ۔ ایک مالی ادارے یا سرمایہ کار سے سرمایہ حاصل کرنے کے لئے ایک قابلِ زیست امیدوار تصور کئے جانے کے لئے ، ضروری ہے کہ آپ اس کا مظاہرہ کرسکیں کہ آپ اپنی بزنس کے سب پہلوٶں کو ، اور اسکی منافع کمانے کی قابلیت کو سمجھتے ہیں ۔
ایک بزنس پلان صرف قرض خواہوں اور سرمایہ کاروں کو دکھانے کی چیز سے کہیں بڑھ کر ہے ؛ یہ آپکو اپنی بزنس کی نشوونما اور ترقی کے لئے منصوبہ بندی کرنے میں مدد دینے کے لئے ضروری ہے ۔ آپکی بزنس کی کامیابی کا انحصار مستقبل کے لئے آپکے منصوبوں پر ہوسکتا ہے ۔
نیچے فہرست کی گئیں ان سوالات کی مثالیں ہیں جو آپکو اپنے آپ سے پوچھنے چاہئیں جب آپ اپنی بزنس پلان لکھ رہے ہوں ۔
میں منافع کیسے پیدا کروں گا ؟
اگر سیلز یا بِکری کم ہورہی ہے یا منافع جات گِر رہے ہیں تو میں بزنس کیسے چلاٶں گا ؟
میرا مقابلہ کون ہے ، اور ہم کیسے ہم وجود اور ہم عصر ہوں گا ؟
میری ٹارگٹ مارکیٹ یعنی نشانہ بنائی گئی مارکیٹ کون ہے ؟
بزنس پلان میں کیا شامل کیا جانا چاہیئے ؟
اگرچہ بزنس پلانز لمبائی اور دسترس یا وسعت میں مختلف ہو سکتی ہیں ، سب کامیاب بزنس پلانز میں کچھ مشترکہ عناصر ہوتے ہیں ۔ مندرجہ ذیل نکات کسی بھی بزنس پلان میں شامل کئے جانے چاہیئیں :
ایگزیکٹو سمری یعنی انتظامیہ خلاصہ (بزنس ڈِسکرِپشن)
آپکی بزنس کے لئے موقع کی نشاندہی
مارکٹنگ اور بزنس پلان کی سیلز یعنی بِکری کی حکمتِ عملی
آپکی ٹیم
اپریشنز یعنی بزنس چلانے کا طریقہ عمل
ایک بزنس پلان کی مالی پیش گوئی یعنی متوقع مفادات
دیگر کارآمد دستاویزات
ایگزیکٹو سمری (انتظامیہ خلاصہ)/بزنس ڈِسکرِپشن (بزنس کا بیان یا تصویر کشی)
انتظامیہ خلاصہ آپکی بزنس پلان میں مرکزی نکات کا ایک عمومی جائزہ ہے اور اکثر اس کا اہم ترین حصہ تصور کیا جاتا ہے ۔ اس کو پلان کے شروع میں رکھا جاتا ہے ، اور عام طور پر یہ پہلا سیکشن یا حصہ ہے جسے ایک قابلِ امکان سرمایہ کار یا قرض خواہ پڑھے گا ۔ اس خلاصے میں (مندرجہ ذیل) ہونے چاہیئیں :
اپنی بزنس کے بنیادی پہلوٶں کی وضاحت کرنے کے لئے سب دوسرے حصوں سے مرکزی نکات شامل کریں
کافی دلچسپ ہونا چاہیئے تاکہ پڑھنے والا آپ کی بزنس پلان کا باقی کا حصہ پڑھنا جاری رکھنے کی طرف راغب ہو جائے
مختصر اور جامع ہو ۔۔ دو صفحوں سے زیادہ نہیں
اگرچہ انتظامیہ خلاصہ پلان کا پہلا حصہ ہے ، یہ ایک اچھا خیال ہے کہ اس کو آخر میں لکھا جائے ؛ اس کے بعد جب پلان کے باقی ماندہ حصوں کو آخری شکل دی جا چُکی ہو ۔
اپنی بزنس کے موقع کی نشاندہی کرنا
اپنی بزنس پلان کے اس حصے میں ، آپ اس کی وضاحت کریں گے کہ آپکی بزنس کس بارے میں ہے ، اس کی مصنوعات اور/یا خدمات ، اور بزنس کے لئے آپکے منصوبے ۔ اس حصے میں عام طور پر (مندرجہ ذیل) شامل کئے جاتے ہیں :
آپ کون ہیں
آپ کیا کرتے ہیں
آپ کے پاس پیش کرنے کے لئے کیا ہے
آپ کس مارکیٹ کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں
یاد رکھیں کہ ہوسکتا ہے کہ شخص جو آپ کی پلان پڑھ رہا ہے وہ آپ کی بزنس اور اسکی مصنوعات اور خدمات (سروسز) کو اتنی اچھی طرح سے نہ سمجھتا ہو جتنا آپ سمجھتے ہیں ؛ اس لئے ، پیچیدہ اصطلاحات استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوئی بھی اس کو سمجھ سکتا ہے ، یہ بھی ایک اچھا خیال ہے کہ پلان کے اس حصے کو پڑھنے کے لئے کسی ایسے شخص کو پکڑیں جو اس بزنس سے وابستہ نہ ہو ۔
اپنی پلان میں چند ایک چیزیں جن کی آپکو وضاحت کرنی چاہیئے ، ان میں شامل ہیں :
آیا یہ نئی بزنس (آزمائی) ہے ، پہلے سے موجود بزنس کی توسیع ہے یا موجودہ بزنس کی خرید ہے ؟
صنعت کا سیکٹر یا حلقہ جس میں آپکی بزنس ہے
آپ کی بنائی ہوئی مصنوع یا سروس اور اس کی انفرادیت
دوسروں کے مقابلے میں آپ کی بزنس کی برتری
آپ کی بزنس کے مرکزی مقاصد
آپکی بزنس کا قانونی ڈھانچہ (بلا شراکت ملکیت ، پارٹنرشپ یعنی شراکت ، کارپوریشن )
تاریخ جب بزنس کو رجسٹر/ اِنکورپوریٹ کیا گیا تھا ، بزنس کا نام ، اس کا پتا اور رابطہ کرنے کی تمام معلومات بھی آپ شامل کرسکتے ہیں ۔
ایک بزنس پلان کی مارکٹنگ اور سیلز یعنی بِکری کی حکمتِ عملی
ایک ٹھوس بزنس پلان میں شامل ہوگا ایک سیکشن جو وہ خاص کاروائیاں بیان کرے گا جو آپ اپنی مصنوعات یا خدمات کی فروخت کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کریں گے ۔ سیلز اور مارکٹنگ کا ایک مضبوط سیکشن ظاہر کرتا ہے کہ آپ واضح طور پر اور صریحاَ جانتے ہیں کہ اپنی مصنوع یا سروس کو کیسے مارکیٹ میں لے جائیں گے اور پڑھنے والے کے لئے مندرجہ ذیل سوالات کا جواب دے سکتے ہیں :
آپ کے خریدار کون ہیں ؟ کچھ تحقیق کریں اور ان گاہکوں کی قسموں کے بارے میں تفصیلات شامل کریں جنہوں نے آپ کی مصنوع اور سروس کے بارے میں دلچسپی دکھائی ہے ۔ آپ وضاحت کرسکتے ہیں کہ آپ ممکنہ گاہکوں کے ساتھ کیسے اپنے آپ کو پروان چڑھائیں گے ۔
آپ اپنے گاہکوں تک رسائی کیسے کریں گے ؟ آپ کو چاہیئے کہ اپنے گاہکوں کو اور ان تک پہنچنے کے بہترین طریقوں کو جانیں ۔ تحقیق آپ کو اپنے چنیدہ گاہکوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے سب سے زیادہ مئوثر طریقے کی نشاندہی کرنے میں مدد دے گی ، خواہ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے ، ٹیلیفون پر یا بذاتِ خود رابطہ ہے ۔
آپکا مقابلہ کرنے والا کون ہے ؟ ایک دفعہ آپ یہ سمجھ جائیں ، تو آپ کو ضرورت ہے کہ اُن کی طاقت اور کمزوریوں پر تحقیق کریں ، اور یہ معلومات اُن کے مقابلے میں اپنی بزنس کے لئے ممکنہ مواقع اورخطرات کا اندازہ لگانے کے لئے استعمال کریں ۔
آپ اپنی مصنوع یا سروس کو کیسے پیش کریں گے ؟ وضاحت کرین کہ آپ کی مصنوع/سروس کو اس مارکیٹ میں جس کو آپ نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں کونسا عنصر انفرادیت دیتا ہے ۔
آپ اپنی مصنوع یا سروس کی قیمت کا تعین کیسے کریں گے ؟ یہ معلومات آپکی قیمت کا تعین کرنے کی حکمتِ عملی کا خاکہ دے گی ، بشمول ؛ ترغیبات ، تھوک کی قیمت (bulk pricing / prix de gros) اور/ یا گروپ سیلز
آپکی ٹیم
اپنی پلان کے اس حصے کی اہمیت کو کم نہ سمجھیں ۔ سرمایہ کاروں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ اور آپ کے عملے کے پاس مہارتوں اور فنون کا ضروری توازن ، اور کامیابی کے لئے ولولہ اور تجربہ ہے ۔ یہ سیکشن ان لوگوں کے بارے میں بتاتا ہے جو آپکی بزنس میں کام کررہے ہیں اور یہ کہ آپ اپنی سرگرمیوں کا انتظام کیسے کرنا پلان کررہے ہیں ۔ اس سیکشن میں دی گئی معلومات میں شامل ہوسکتے ہیں :
انتظامیہ کا ایک مختصر خاکہ اور بزنس کا چارٹ
مینیجروں کی (بشمول آپ کے) سوانح حیات
کون کیا کرتا ہے ، ہر عہدے یا پوزیشن کے کام کی نوعیت کی تصریح کے ساتھ
ہر پوزیشن کے لئے جن مہارتوں کی ضرورت ہے
عملے سے متعلقہ کوئی اور معلومات
یہ بھی ایک اچھا خیال ہے کہ عملے کی بھرتی اور تربیت کی پلان کا خاکہ دیا جائے ، بشمول اس کی لاگت اور درکار عرصہ ۔
اپریشنز (بزنس کو چلانے کا عمل یعنی کارکردگی)
آپکی بزنس پلان کا اپریشنز پر سیکشن آپکی بزنس چلانے کی روزمرہ ضروریات ، عمارت سے متعلقہ اپنی بزنس کی جگہ کی ضروریات ، انتظامیہ کا معلومات کا نظام اور معلومات کی ٹیکنولوجی کی ضروریات ، اور (بزنس کی) بہتری اور اصلاح جس کی آپ نے پلان بنا رکھی ہو ، کا خاکہ دے گا ۔ اس سیکشن میں اس طرح کی معلومات شامل کی جاتی ہیں :
روزمرہ کارکردگی (اپریشنز) ۔۔ کام کے اوقات کی وضاحت ، بزنس کا موسم کے ساتھ تعلق ، سپلائی کرنے والے اورانکی کریڈٹ یا ادھار دینے کی شرائط ، وغیرہ ۔
بزنس کی جگہ کی ضروریات ۔۔ اس میں شامل ہیں چیزیں جیسا کہ سائیز اور محلِ وقوع ، کرائے یا لیز پر لینے کے اقرار ناموں پر معلومات ، سپلائرز کی کوٹیشنز یعنی سپلائی کردہ اشیاﺀ کی تجویز کردہ لاگت ، اورکسی قسم کے لائیسینس کی دستاویزات ۔
انتظامیہ کے معلومات کے نظام ۔۔ سامان کی فہرست کا کنٹرول ، اکائونٹس کا بندوبست ، کوالٹی اور معیار کا کنٹرول اور گاہک
انفرمیشن (معلومات کی) ٹیکنولوجی یا آئی ٹی (IT) کی ضروریات ۔۔ آپکے آئی ٹی سسٹم ، کوئی کنسلٹینٹ یا پشت پناہی کی سروس اور آپکی پلان کردہ آئی ٹی کی نشوونما کا خاکہ ۔
بزنس پلان کی مالی توقعات یا پیش گوئی
آپکی مالی توقعات آپکی پلان کو ہندسوں میں بدل دیتی ہے ۔ کسی بھی اچھی بزنس پلان کے حصے کے طور پر ، آپ کو ضرورت ہے کہ بزنس کے لئے مالی خاکہ شامل کریں جو اگلے تین سے پانچ سالوں کے لئے پیش گوئی فراہم کرے ۔ پہلے 12 مہینوں کی پیش گوئی کی سب سے زیادہ تفصیلات ہوں گی ، لاگت اور آمدنی ، تاکہ سرمایہ کار آپ کی حکمتِ عملی سمجھ سکیں ۔
آپکی مالی پیش گوئی میں شامل ہونے چاہیئیں :
نقد کیش کے آنے جانے (كش فلو) کا سٹیٹمنٹ ۔۔ كش کا بیلنس اور پہلے 12-18 مہینوں میں کیش فلو کا ماہانہ خاکہ ، بشمول کام میں لگایا ہوا سرمایہ ، تنخواہیں اور سیلز یا بِکری
نفع اور نقصان کی پیش گوئی ۔۔ متوقع سیلز پر بنیاد کردہ منافع کی متوقع سطح ، مصنوعات اور سروسز کی لاگت ، اور اوپر کے خرچے
سیلز یا بِکری کی پیش گوئی ۔۔ پیسہ جو آپ اپنی مصنوع یا سروس کی فروخت سے کمانے کی توقع کرتے ہیں
کچھ دیگر چیزیں جنہیں مدِ نظر رکھنا چاہیئے ، ان میں شامل ہیں :
اگر آپ بیرونی فنڈنگ کی تلاش میں ہیں ، تو آپ کو کتنے سرمایہ کی ضرورت ہے ؟
آپ قرض خواہوں کو کیا تحفظ پیش کرسکتے ہیں ؟
اپنے قرضہ جات ادا کرنے کے لئے آپکی پلان کیا ہے ؟
آپکی آمدنی کے وسائل کیا ہیں ؟
پیش گوئیوں کو منظر ناموں اور حالات کا ایک سلسلہ مدِ نظر رکھنا چاہیئے ۔
خطرات کو زیرِ غور لائیں اور خطرات کے توڑ کے طور پر اتفاقی اور احتمالی صورتِ حال سے نپٹنے کے لئے پلان بنائیں ۔
اپنی طرح کی بزنس کے لئے صنعت کے نارمل معیار کی سطح/اوسطوں کا جائزہ لیں ۔
یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آپ کی صنعت میں دوسری چھوٹی بزنسز کے مقابلے میں آپ کی بزنس کا موازنہ کیا ہے ، تحقیق کرنا اہم ہے ۔
دیگر کارآمد دستاویزات
مندرجہ ذیل سیکشنز یا حصوں کے لئے ہمیشہ تقاضہ نہیں کیا جاتا ، لیکن یہ کسی بھی بزنس پلان میں چار چاند لگا سکتے ہیں :
عملی جامہ پہنانے کی پلان ۔۔ یہ سیکشن آپکی پلان کے مختلف عناصر یا پہلوٶں کی تکمیل کے لئے متوقع تاریخیں ، آپکی بزنس کے اہداف اور کارناموں کی فہرست دیتا ہے ۔
ضمیمے ۔۔ اس میں شامل کئے جانے چاہیئیں تائیدی مواد ، جیسا کہ لائیسنس اور پرمٹ ، اقرار نامے ، معاہدے اور دیگر دستاویزات جو آپکی بزنس کی تائید کرتی ہیں ۔
میری بزنس پلان کس کو لکھنی چاہیئے ؟
آپکی بزنس پلان آپکو ، بزنس میں قسمت آزمائی کرنے والے کو ، تیار کرنی چاہیئے ۔ یہ آپ کی بزنس ہے اور آپکی پلان ، لیکن اپنی انتظامیہ کی ٹیم ، صلاح مشورہ دینے والے کنسلٹینٹس ، اکاٶنٹینٹس ، بُک کیپرز ، کاپی ایڈیٹرز اور دیگر تجربہ کار لوگوں سے مدد لینے سے نہ ہچکچائیں ۔
Imran Khan final call for a massive protest in Islamabad on November 24, 2024
Imran Khan, Pakistan's former prime minister, has issued a final call for a massive protest in Islamabad on November 24, 2024. This an...
-
Imran Khan, Pakistan's former prime minister, has issued a final call for a massive protest in Islamabad on November 24, 2024. This an...
-
30 Small Business Idea Online Store: Starting an e-commerce store can be a great way to make money online. Consulting: Starting a consult...